پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری عمل ہے؟ مریم نواز


 مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکی سازش سے آرمی چیف کے معاملے پر آگئے۔پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری عمل ہے؟ میری پسند کا آرمی چیف نہ لگایا تو نظام کو نہیں چلنے دوں گا کیایہ کہنا جمہوریت ہے؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام اباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے آہی جاتاہے ۔اللہ پر بھروسہ ہے ،انصاف کی توقع ہے۔فیصلہ ہوگا تب وہ ساری باتیں کہوں گی جو ابھی تک نہیں کہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج بھی کسی نہ کسی جگہ سے عمران خان کے سر پر ہاتھ ہے، جاوید لطیف

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی ۔عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں ،آپ توخود نام لینے سے ڈرتے ہیں۔عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرارہےہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟

انہوں نے کہاہے کہ اداروں پرحملہ کرنا،پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیاجمہوری شخص کا عمل ہے؟عمران خان جلسوں میں لوگوں کو انتشار پر اکساتے ہیں۔عمران خان کا طریقہ ڈرا دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرناہے۔بہروپیے کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نان ایشو کو ایشو بنارہے ہیں۔عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سےملاقات کررہاہے۔کیاعمران خان نے اپنی پارٹی کو ملاقاتوں پر اعتماد میں لیاتھا۔کل جو کالز کروارہاتھاآج وہ کہہ رہےہیں میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں۔کالز کے اگر ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کو ملنے والی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا،مریم نواز

ان کا کہنا ہے کہ کالز تو ہمیں بھی آتی تھیں اور دھمکیاں ہمیں بھی ملتی تھیں۔ہمارا انقلاب فوت نہیں ہوا۔ عمران خان کا انقلاب راناثنااللہ کےڈر سے نکلا ہی نہیں ۔ لانگ مارچ ہم نے بھی کیے ،جمہوریت کی حامی ہوں ۔عمران خان کو چھوڑ کرہمیں پاکستان کی ترقی کی بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیس میں بھی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔نوازشریف واپس آجائیں گے ۔پنجاب حکومت جتنی جلد ختم ہوجائے بہترہے ۔ملک میں مہنگائی کاذمہ دار عمران خان ہیں۔


متعلقہ خبریں