ملکہ برطانیہ کی وفات پر پاکستان میں یوم سوگ ، پرچم سر نگوں

برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم آج اپنی 94ویں سالگرہ منا رہی ہیں

ملکہ برطانیہ کی وفات پر برطانوی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج  پاکستان  میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں  آج  ملکہ برطانیہ کی وفات پر یوم سوگ منا یا جا رہا ہے۔ سرکاری عمارتوں پر پرچم سر نگوں ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر  وزیراعظم نےپاکستان  میں یوم سوگ منانے کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ برطانیہ کا اسکاٹ لینڈ سے لندن کا آخری سفر شروع، 19 ستمبر کو آخری رسومات ہوں گی

اس سے قبل  وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر تعزیتی خط  بھی تحریر کیا تھا۔

اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن آمد پر وزیر اعظم  ملکہ الزبتھ دوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہائی کمیشن میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے تھے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ویسٹ منسٹر ایبی  پر ادا کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:جمائمہ نے ملکہ برطانیہ کے ساتھ، عمران خان اور اپنی یاد گار تصویر شئیر کر دی

ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔

 


متعلقہ خبریں