بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان و مایہ ناز بیٹر روہت شرما نے پاکستانی فین کی خواہش پوری کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کپتان پاکستانی مداحوں کی خواہش پر پریکٹس سیشن کے دوران ان کے پاس آتے ہیں۔
مداحوں کے پاس آنے کے بعد ایک پاکستانی فین ان سے گلے ملنے کی خواہش کرتا ہے جس پر روہت ان سے پوچھتے ہیں کہ اس جنگلے کے ہوتے ہوئے کیسے گلے ملوں؟
کپتانی ملنے پر روہت شرما جھوم اُٹھے، ڈانس کی ویڈیو وائرل
تاہم وہ جنگلے کے بیچ میں سے اپنے مداح سے گلے ملنے کا انداز اپناتے ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔
اس سے پہلے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی اپنی ایک پاکستانی مداح سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی۔
With Pakistani fans asking for a hug, @ImRo45 stepped out of the ground and went and greeted them ! #INDvsPAK #AsiaCup2022 pic.twitter.com/xAWYDgg3Iz
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) August 26, 2022