دوسو یا اس سے کم یونٹ والوں کو صرف ایک ماہ کیلئے ریلیف ملے گا، خرم دستگیر


وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دوسو یا اس سے کم یونٹ والوں کو صرف ایک ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس نہیں ہے،اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جون کے مہینے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ورکنگ کر کے یہ فارمولا طے کیا ہے، اگلے بلوں میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارج ہو گی جو بہت کم ہو گی۔

وزیراعظم کا ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ جولائی اور اگست کے مہینے میں ایندھن کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، جولائی کے مہینے میں قیمتوں میں ہونے والی کمی صارفین کو پاس کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں