ضمانت قبل از گرفتاری: عمران خان آج اے ٹی سی میں پیش نہیں ہونگے

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے  آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اے ٹی سی اسلام آباد میں آج پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد عمران خان کے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک شخص فوج، پولیس اور عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے، رٹ قائم کرنا پڑے گی، زرداری

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  پیشی سے متعلق قانونی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں گے۔ عمران خان سے قانونی ٹیم کے اراکین آج ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ہری پور جلسہ کے بعد عمران خان کاانسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 3روز کی حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں