اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی


اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات پر تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی ہے۔

ترجمان ڈی سی اسلام آباد کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سیکیورٹی کیلئے درخواست دی تھی،ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سیکیورٹی مہیا کرنے سے معذرت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے،زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک روڈ پر ٹریفک کا دباؤسیکیورٹی رسک بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت کے ساتھ ریلی شرکا کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں،پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست کا بروقت جواب بھجوا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں