30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی، شیخ رشید

شہباز شریف 72 گھنٹے میں اسمبلی توڑیں، شیخ رشید

 سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا کہ پیٹرول پر لیوی بڑھائیں گے۔30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آصف زرداری نے بھی حکومت پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں :ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے، عمران خان

انہوں نے کہاہے کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران بانسری بجا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کے لیے ووٹ بینک کو قربان کر دیا ۔ یہ لوگ اپنے  ووٹوں کو داو پر لگارہے ہیں ۔موجودہ حالات میں حکمرانی کرنا کوئی آسان کام نہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے کہ  عمران خان8حلقوں میں اہل اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟ یہ عمران خان کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑے سے بڑاسیاسی پنڈت آئندہ صورتحال کی کوئی پیش گوئی نہیں کرپارہا۔ لیکن معاملات بگاڑ کی جانب جار ہے ہیں۔ الیکشن چاہے اکتوبر میں ہوں یا نومبر ،عمران خان انتخابی مہم پر ہیں۔نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازگل کو آج بھی پمز میں رکھے جانے کا امکان،دوبارہ ای سی جی اور ٹیسٹ ہونگے

انہوں نے کہاہے کہ چین کی رضامندی کے بغیرسی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے۔ان کو چین کے خلاف اسی کام کے لیے لایا گیا ہے۔افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔ برطانیہ سے بےدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں