بھارت کے غیرقانونی اقدامات کیخلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا، دفتر خارجہ


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کل 5 اگست کو بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر میں یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو 3 سال مکمل ہو جائیں گے۔ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں جبکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ کی بندش اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا

عاصم افتخار نے کہا کہ کشمیری لیڈر شپ کو حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف کل یوم استحصال منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کمبوڈیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ 29ویں آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کی علاقائی حدود کا احترام کرتا ہے اور ایمن الظواہری کارروائی میں پاکستان کی ائیراسپیس استعمال ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے جبکہ امریکی سفیر کی جانب سے پاک افغان بارڈر دورے کی تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں