عمران خان کا 18 سے 25 سال کے نوجوان کو گمراہ کرنے میں کردار ہے، جاوید لطیف

عمران خان کا 18 سے 25 سال کے نوجوان کو گمراہ کرنے میں کردار ہے، جاوید لطیف

لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران خان کا 18 سے 25 سال کے نوجوان کو گمراہ کرنے میں کردار ہے۔

شاہد خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں بھارتی کمپنی سے پیسے آئے، ریکارڈز موجود ہیں، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فارن فنڈنگ کیس لٹکا ہوا ہے، دنیا کے معروف اخبارات بھی عمران خان کو بے نقاب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھڑی تک نہ چھوڑنے والے کو صادق اور امین نہیں کہہ سکتے، ملکی معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دی۔

جس دلدل میں پھنسایا گیا اس سے نکلنا آسان نہیں، الیکشن وقت مقررہ پر ہوں گے، فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت میں رہ کر ستمبر 2022 میں الیکشن کی بات کو قیامت قرار دیتا تھا، آج حکومت سے باہر رہ کر کہہ رہا ہے کہ 2022 میں الیکشن نہ ہوئے تو قیامت آ جائے گی۔


متعلقہ خبریں