عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، تھانے میں درخواست جمع کرا دی،عمر ایوب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی نے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کی۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈھال بنیں گے عمران خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے جس کی وزیر اعظم ہاؤس میں منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ ہم اس منصوبہ بندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پورے پاکستان میں پھیلی ایک پرامن جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کےا ختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا،شیخ رشید

عمرایوبنے کہا کہ تحریک انصاف متعدد بار سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کر چکی ہے تاہم تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کے دفاع کے لیے کھڑے ہیں اور تھانہ سیکرٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس میں ایمل ولی کو نامزد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں