انجمن تاجران نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

انجمن تاجران نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریٹیلر فکس ٹیکس کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی بلوں پر سیل ٹیکس لگایا ہے جب کہ سیل ٹیکس امپورٹرز اور مینو فیکچررز پر لگتا ہے۔

ڈالر مزید مہنگا،230 روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ہم نیوز کے مطابق نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ کسی سمجھدار شخص کو وزیر خزانہ لگایا جائے، مفتاح اسماعیل کے اقدامات تاجر دشمنی پر مبنی ہیں، موجودہ حکومت تاجر دوستی کے بجائے تاجر مخالف اقدامات کیے جارہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کے بلوں میں فکس سیل ٹیکس واپس نہ ہوا تو وزارت خزانہ کا گھیراؤ کریں گے، حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے جو ناقابل برداشت ہیں۔

بجلی کی قیمت میں 7روپے 90 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری

صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومتی رہنما لگژری گاڑیوں میں گھومنا بند کریں، اپنے اخراجات کم کریں،
موجودہ سمجھ دار تجربہ کار حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، انکم ٹیکس ریٹیلر پر فکس ہوسکتا ہے سیلز ٹیکس نہیں ہو سکتا۔

سونا مہنگا ہو گیا: پاکستان میں قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کرے، سیلز ٹیکس والے بجلی کے بل تاجر کسی صورت میں جمع نہیں کروائیں گے۔


متعلقہ خبریں