اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری شب دو بجے منعقد ہو گی۔
چودھری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب تعینات: نوٹیفکیشن جاری
ہم نیوز نے اس ضمن میں ایوان صدر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نئے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں شب دو بجے منعقد ہو گی۔
پرویزالٰہی کا عمران خان کو ٹیلی فون، کپتان کی مبارک باد
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ گورنر پنجاب نے نئے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لیا تو عدالتی حکم کے مطابق صدر مملکت پرویز الہٰی سے حلف لیں گے۔
شہباز گل نے واضح کیا تھا کہ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز کو فوری دفتر چھوڑنے کا حکم
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اگر گورنر پنجاب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت ان سے حلف لیں۔