لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ


لاہور: راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت پنجاب نے کیا ہے۔

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے کے تین بڑے شہروں میں رینجرز تعینات کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط بھیج دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لبرٹی چوک پر فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

آج رات پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں، بتائیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، عمران خان

واضح رہہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ دیر قبل عوام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات عوام اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور سب بتائیں کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں