’’ووٹ ہمارے خلاف پڑا، پی ٹی آئی کو تاریخی کامیابی ملی‘‘ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

مسلم لیگ ن نے مولانا زرداری ملاقات سے امیدیں لگا لیں


پنجاب ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف پڑا ہے،دل سے تسلیم کرتاہوں تحریک انصاف کو تاریخی کامیابی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف سے بات ہوئی ہے انہوں نے عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہاہے۔

خیال رہے کہ 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی بیشتر سیٹوں پر جیت رہی ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کے زین قریشی جب کہ ساہیوال سے میجر ر غلام سرور فتح یاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں