پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو تھانہ صدر منتقل کردیا


علی پور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو تھانہ صدر منتقل کردیا گیا ہے۔

الحمد للہ! آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا، ایک گولی نہیں چلی، عطا اللہ تارڑ

ہم نیوز کے مطابق سابق معاون خصوصی شہباز گل کے ساتھ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک عامر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

شہباز گل اور ملک عامر کو تھانہ صدر منتقل کرنے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام نے اضافی نفری بھی متعین کردی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا

ہم نیوز کے مطابق رہنماؤں کی تھانے میں منتقلی کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد تھانہ صدر کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئی ہے۔ کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں