جھنگ میں انتخابی میدان جنگ کے میدان میں تبدیل



جھنگ میں انتخابی میدان جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا۔

پنجاب کے ضمنی الیکشنز کے دوران لڑائی ، خون خرابے اور تشدد کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں ۔پی پی 125 جھنگ میں پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔

اٹھارہ ہزاری میں مخالف امیدواروں کے حمایتیوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسادیے۔ ڈنڈوں کے وار سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔  مخالفین نےلاتوں اور مکوں کا بھی استمعال کیا گیا۔

صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ 20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے  لیے راولپنڈی کے حلقے پی پی 7، خوشاب میں پی پی 83، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4 ، پی پی 140 شیخوپورہ کی نشست پر  ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ لاہور کے حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168 اور پی پی 170 پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 لودھراں ون اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ 5، پی پی 273 مظفر گڑھ 6، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں بھی ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں