نیب نے فرح شہزادی کو طلب کر لیا

فرح شہزادی کا غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح شہزادی کو فیصل آباد میں پلاٹ خریداری کے معاملے پر 20 جولائی کو طلب کر لیا۔

فرح خان کے وکیل نے اخراج مقدمہ کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیڈمک میں پلاٹ کے لین دین سے متعلق معاملہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

فرح گوگی کیخلاف ریڈوارنٹ جاری کریں گے،ہم نے مقصود احمد پکڑ لیا، عطا تارڑ

متن کے مطابق فرح خان نے فیڈمک سے پلاٹ قانونی طور پر مارکیٹ ریٹ سے زائد پیسے دےکر خریدا، طے شدہ شیڈول کےمطابق ایک قسط ادا کی اس کے بعد حکم امتناعی جاری ہو چکا ہے۔

وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سردارایاز صادق نے بھی فیڈمک میں پلاٹ لیااور کم قیمت ادا کی،اینٹی کرپشن کے پاس اس کیس میں تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں ہے،اگر مقدمہ خارج نہ کیا گیا تو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں