کون ہو گا برطانیہ کا نیا وزیراعظم؟ پاکستانی نژاد ساجد جاوید دوڑ میں شامل


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد نئے وزیراعظم  کنزریٹو پارٹی کے نئے قائد کا انتخاب آنے والے دنوں میں ہو گا۔

وزارت عظمی سنبھالنے کی دوڑ میں کئی وزرا کے نام سامنے آرہے ہیں، جن میں ایک نام پاکستانی نژاد ساجد جاوید کا بھی ہے۔

52 سالہ ساجد جاوید ، بوروس جانسن کی کابینہ میں جون 2021 سے وزیر صحت کے عہدے پر فائز تھے اور دو روز قبل ہی  انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے بوروس جانسن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں پہلی شکست

ساجد جاوید وزیر خزانہ  بھی رہے، اس دوران انہوں نے 2020 کے شروع  میں بورس جانسن کے ساتھ اپنے مشیروں کو برطرف کرنے کے حکم پر اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ بورس جانسن انہیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے واپس لائے۔

ساجد جاوید وزارت داخلہ سمیت بزنس، کلچر اور ہاؤسنگ کے محکموں کے سربراہ رہے ہیں، انہوں نے 2019 میں کنزرویٹو کی سربراہی کا الیکشن لڑا تھا لیکن وہ چوتھے راؤنڈ میں بورس جانسن سے ہار گئے تھے۔


متعلقہ خبریں