بھارتی مسافر طیارے میں فنی خرابی،کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ


دہلی سے دبئی جانیوالے بھارتی طیارے  نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کر لی۔

بھارتی مسافر طیارہ ہنگامی صورتحال پر کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔بھارتی طیارے بوئنگ737میں فنی خرابی پیدا  ہونے پرکپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کے انجن سے آئل لیک ہونے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی گئی تھی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مسافروں کی مہمان نواز کی جارہی ہے۔

بھارتی اسپائس جیٹ مسافر طیارہ نئی دہلی سے دبئی جارہا تھا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار ہیں۔


متعلقہ خبریں