مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن سسٹم نصب


مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن سسٹم نصب کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے۔ کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ایئرکنڈیشنروں سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے 100 فی صد پاک ہوتی ہے۔

نماز، صف بندی اور طواف،مسجدا لحرام کی رونقیں بحال

اس سسٹم کو دو اہم اسٹیشنوں کدی اور شامیہ کے ذریعے توانائی پمپ کی کی جاتی ہے۔ جو دنیا میں سب سے بڑے ہیں شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے۔

یہ پلانٹ مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہے۔اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے اور یہ 500 میٹر دور ہے۔


متعلقہ خبریں