بھارت: بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد ہلاک


بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے 16 افراد ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں کے اسکول کے بچے بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے۔

کولّو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ بس صبح 8.30 بجے کے قریب  جانگلا گاؤں کے قریب کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں