بجلی سبسڈی والے علاقوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

solar penal سولر

حکومت نے بجلی سبسڈی والے علاقوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت سولر انرجی کیلئے قائم ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا.

اجلاس میں چھوٹے صارفین کو رعایتی قرضوں کی فراہمی پر  بھی غور کیا گیا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سے پانچ ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر کام جلد شروع ہو جائے گا ، ٹاسک فورس سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی.


متعلقہ خبریں