انتخابات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے: الیکشن کمیشن کا وفاقی وزارت کو خط

الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے باضابطہ طور پر وفاقی وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ دیا ہے۔

کراچی: این اے 240 کا ضمنی الیکشن، بیلٹ پیپرز چھیننے کا مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزارت پانی و بجلی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 26 جو ن کو پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل شام 5 بجے کے بعد شروع ہوتا ہے، پریذائڈنگ افسران رات دیر تک بیلٹ پیپر کی گنتی میں مصروف رہتے ہیں۔

کراچی: این اے 240 کا الیکشن، کیمپوں میں سے 22 فیصد پر مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، فافن

وفاقی وزارت پانی و بجلی سے الیکشن کمیشن نے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے د وران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

خط میں الیکشن کمیشن نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے چند انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی اور لوڈ شیڈنگ بھی جاری رہی لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مذکورہ انتخاب میں پولنگ و گنتی کے عمل کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔

سندھ کے بلدیاتی اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی آرمی چیف سے درخواست

ہم نیوز کے مطابق لکھے گئے خط میں وفاقی وزارت پانی و بجلی کو یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ آئین کے تحت صوبائی و وفاقی ادارے الیکشن کمیشن کے فرائض کی انجام دہی میں مدد کے پابند ہیں۔


متعلقہ خبریں