یقین ہے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا۔

فیٹف فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان فروری دو ہزار اٹھارہ میں گرے لسٹ کیلئے نامزد ہوا تھا، اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ تھا، ہم نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چونتیس نکاتی ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد کیا، ہماری حکومت کی رپورٹ کی بنیاد پر پلان کو مکمل قرار دیا گیا، یقین ہے کہ ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا۔

پاکستان نے فیٹف کی تمام شرائط پوری کر دیں

ان کا کہنا تھا کہ حماد اظہر اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افسران پر پوری قوم کو فخر ہے۔


متعلقہ خبریں