کورونا سے متاثرہ سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

کورونا سے متاثرہ سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد طبیعت بگڑ گئی ہے جس پر انہیں علاج معالجے کی خاطر گنگا رام اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کی ممتاز فیشن ڈیزائنر نے خود کشی کر لی

ہم نیوز نے کانگریس کے جنرل سیکریٹری رندیپ سنگھ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونیا گاندھی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

واضح رہے کہ سونیا گاندھی کا کورونا وائرس ٹیسٹ دو جون کو مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے تمام مصروفیات ترک کر کے قرنطینہ کرلیا تھا۔

کورونا سے بھارت میں 47 لاکھ اموات ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی نے گزشتہ سالوں میں علا ج کے لیے متعدد مرتبہ امریکہ کے دورے بھی کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں