مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 3 نوجوان شہید


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے اور ضلع پلواما میں بھارتی فوجیوں نے مزید 3 کشمیریوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا گیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین نے 20 ہزار ارب روپے قرض لینے کا اعتراف کر لیا، مریم اورنگزیب

اس سے قبل بھارتی پولیس نے سری نگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔


متعلقہ خبریں