5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا


الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا، سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے مہلت طلب کی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، وکلا درخواست گزاران نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا۔

وکلا درخواست گزاران نے کہا کہ ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں. الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

 

 


متعلقہ خبریں