شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان اور باربی ڈول کترینہ کیف عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔

بھارتی ریپ اسٹار سدھو موسے والا قتل کیس کا پہلا ملزم گرفتار

ہم نیوز نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ چند دونوں سے معروف بھارتی اداکار کووڈ19 کا شکار ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ اسٹار کارتک آریان اور ادتیا رائے میں بھی کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی تھی۔

اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممتاز اداکار اکشے کمار بھی چند روز قبل ہی کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اداکار شاہ رخ اور کترینہ نے کووڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر تمام مصروفیات ملتوی کردی ہیں۔

اسی ضمن میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معروف نامور فلم ساز وہدایتکار کرن جوہر کی 25 مئی کو ہونے والی سالگرہ کی تقریب میں شریک 55 مہمانوں کا کورونا ٹیسٹ اب تک مثبت آیا ہے۔

بھارت کے ایک اور پنجابی گلوکار و اداکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

واضح رہے کہ اس تقریب میں کترینہ اور شاہ رخ شامل تھے۔ اس تقریب میں ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے اور سلمان خان سمیت دیگر معروف اداکاروں و اداکاراؤں سمیت معروف شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں