سابق وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بےشک اللہ الحق ہے، اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب سے تحریک انصاف کے 25 ارکان کے ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر سابق وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کےفیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 25منحرف راکین ڈی سیٹ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 25منحرف راکین سے اظہار ہمدردی کرسکتا ہوں، پیٹرول کی قیمت کے تعین کے لیے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکا کہا گیا، معیشت بیٹھ گئی ہے، معاشرے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیر آید درست آید۔ بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا، پی ٹی آئی منحرف اراکین ڈی سیٹ، جعلی وزیراعلیٰ صاحب، شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
دیر آید درست آید۔ بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا۔ پی ٹی آئی منحرف اراکین ڈی سیٹ۔
جعلی وزیراعلیٰ صاحب, شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظ— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) May 20, 2022
سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے لکھا کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، نام نہاد وزیرُاعلیٰ حمزہ شہباز کوئی شرم کریں اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں، کوئی ایک ایسی روایت چھوڑیں جس پر انھیں کوئی تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے۔
آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے نام نہاد وزیرُاعلیٰ حمزہ شہباز کوئ شرم کریں اور آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فوری استعفیٰ دیں، کوئ ایک ایسی روائیت چھوڑیں جس پر انھیں کوئ تو مثبت کمنٹ دیا جا سکے، #استعفی_دو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 20, 2022
فرخ حبیب نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کی جد وجہد ہے، پاکستان کی سیاست میں چھانگا مانگا کی منڈی بند ہوگئی، پنجاب کی حکومت فارغ ہوگئی ہے، اب وفاق میں بھی حکومت فارغ ہورہی ہے۔
ضمیر فروش لوٹے فارغ حمزہ فارغ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 20, 2022
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ پنجابی لوٹے نااہل ہو گئے ہیں، جن کا ضمیر مردہ ہوا تھا آج سیاسی طور پر مردہ ہو گئے۔
پنجابی لوٹے نااہل ہو گئے۔ جن کا ضمیر مردہ ہوا تھا آج سیاسی طور پر مردہ ہو گئے۔ خان کو بتایا تو خان نے کہا اللہ الحق ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 20, 2022
حماد اظہر نے لکھا کہ چھوٹے لوٹوں کو اب پریشانی لگ جانی ہے کہ پیسے واپس نہ کرنے پڑ جائیں۔ اور بڑے لوٹوں نے بھی عمران خان کے نام پر ووٹ لئے تھے اور واسکٹ پہن کے خود کو بڑے لیڈر سمجھ بیٹھے تھے۔
چھوٹے لوٹوں کو اب پریشانی لگ جانی ہے کہ پیسے واپس نہ کرنے پڑ جائیں۔
اور بڑیے لوٹوں نے بھی عمران خان کے نام پر ووٹ لئے تھے اور واسکٹ پہن کے خود کو بڑے لیڈر سمجھ بیٹھے تھے۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 20, 2022
فیصل جاوید ٹوئٹ کی کہ مبارک ہو پاکستان ! حق اور سچ کی فتح کا دن ہے، لوٹوں اور نوٹوں کو زبردست شکست – الحمدللہ – فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے اور یہ ہی واحد حل تمام تر امپورٹڈ مسائل کا ، وقت آگیا ہے ، آج عمران خان ملتان جلسے میں اہم اعلان کرینگے۔
مبارک ہو پاکستان ! حق اور سچ کی فتح کا دن ہے – لوٹوں اور نوٹوں کو زبردست شکست – الحمدللہ – فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے اور یہ ہی واحد حل تمام تر امپورٹڈ مسائل کا – وقت آگیا ہے – آج عمران خان ملتان جلسے میں اہم اعلان کرینگے- #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 20, 2022