عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا

عامر لیاقت کومقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات اور ممکنہ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا۔

عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ معروف گلوکار سجاد علی کے گانے پر لپسنگ (گانے کے بول کے ساتھ لب ہلانا) کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے درمیان میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کے نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو کا مختصر ’کلپ‘ بھی موجود ہے۔

عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ خود پر لگے غلیظ الزامات کے حوالے سے کچھ دیر بعد سرزمینِ پاکستان سے اپنا آخری بیان جاری کریں گے جس کے بعد وہ اس ملک کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں گے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں ’’اللہ حافظ پاکستان‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


متعلقہ خبریں