حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

petrol

حکومت نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی، پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی ستائی عوام پہ مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔


متعلقہ خبریں