این اے33 ہنگو کی خالی نشست پرضمنی  الیکشن کیلئےپولنگ جاری

قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے33 ہنگو کی خالی نشست پرضمنی  الیکشن کیلئےپولنگ جاری ہے۔

جمعیت علماء اسلام،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے امید واروں سمیت پانچ امیدوار حصہ لے رہےہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

ضمنی انتخاب کے لئے دو سو دس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ایک سو دس حساس جبکہ ستتر انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ این اے 33 ہنگو کی سیٹ پاکستان تحریک انصا ف کےممبرقومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں