اصل کہانی: عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟مریم نواز

اصل کہانی: عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل کہانی یہ نہیں ہے کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دیے بلکہ اصل کہانی یہ ہے کہ عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟

عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی بیچ دی تو کیا جرم کیا؟ فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

توشہ خانہ کی تحقیقات ہوں گی، گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے، مریم اورنگزیب

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے استفسار کیا ہے کہ وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟ کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔

صدر نے چار کروڑ روپے سے زائد کے تحائف سرکاری توشہ خانے میں جمع کرادئیے

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کیے ہیں۔

ڈیڑھ کروڑ یا10کروڑ؟ شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت پرنئی بحث

وزیراعظم نے بیچے گئے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں