وزیراعظم پریشان کن معاشی اشاریوں پرپریشان،مہنگائی سے نمٹنے کا حکم


وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، زبیر عمر، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، بلال کیانی اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

وزارتِ خزانہ نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد

اجلاس میں وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔ شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیرِاعظم نے پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانےکیلئے فوری اقدمات اٹھائے جائیں۔ شہباز شریف نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

 


متعلقہ خبریں