بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد شہید کردی۔
بھارت میں رام نوامی کے تہوار کے موقع ہندوں انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو ڈرانے دھمکانے ، مساجد اور گھروں پر حملوں کے واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں۔
During Ram Navmi, Hindu Right Wing in India does not go to Ram temple to pray but goes to Mosques to throw stones and set them on fire! pic.twitter.com/991QUYftvC
— Ashok Swain (@ashoswai) April 10, 2022
اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کوآگ لگا کرشہید کردیا۔ گجرات میں ہندوانتہاپسندوں کے جتھے نے مسجد کے سامنے تلواریں لہرا کررقص کیا اورجنگی نعرے لگا کرمسلمانوں کو دھمکیاں دیں ۔
Hindu Right Wing in India, in front of a Mosque, is doing its War Dance!pic.twitter.com/s7WZFvjK4M
— Ashok Swain (@ashoswai) April 12, 2022
ریاست بہار کے شہر مظفر آباد میں تہوار کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے دوران ایک شخص نے مسجد کی دیوار پھلانگ کر مینار پر زعفرانی رنگ کا جھنڈا لہرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس میں شامل موٹر بائیک پر سوار افراد نے تلواریں اور ہاکی لہراتے ہوئے اس شخص کی حوصلہ افزائی کی۔