عثمان بزدار کا استعفیٰ کل منظور کیے جانے کا امکان

فائل فوٹو


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لیے گئے استعفی کو کل منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

گورنرہاؤس کو وزیراعلی پنجاب کا استعفیٰ  موصول ہو گیا ہے، کل گورنرپنجاب چودھری محمد سرور استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیں گے۔

گورنر پنجاب سے استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اقدامات کرے گا، استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور انتخاب کا شیڈول جاری کیاجائے گا۔

میرا جینا مرناپارٹی کے ساتھ ہے،عہدہ آنی جانی چیز ہے،عثمان بزدار

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔


متعلقہ خبریں