ساتھی کھلاڑی پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں، عثمان خواجہ


آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے بیٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی کھلاڑی پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کی اس اسٹیج پر ہوں، جہاں کرکٹ کو انجوائے کرنا میرے لیے زیادہ اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان ہمارے لیے یادگار رہا، ہم نے بہت انجوائے کیا، یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی مثالی ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ پاکستانی شائقین سے ناراض ہو گئے

عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان کے مداح اپنی ٹیم کی جیت کے منتظر تھے تاہم انہوں نے مجھے بھی بہت اسپورٹ کیا۔

خیال رہے کہ عثمان خواجہ نے دورہ پاکستان کے دوران پانچ اننگز میں 496 رنز بنائے، ان کی اوسط 165 جب کہ بہترین اسکور 160 رہا۔


متعلقہ خبریں