27 مارچ کے جلسے سے اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی، سینیٹر فیصل جاوید


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن مطلوبہ نمبرز پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور 27 مارچ کے جلسے سے اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے اور عدم اعتماد کے روز دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کارڈ لے کر جائیں گے اپوزیشن کو پتہ چل جائے گا اور قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ اپوزیشن مطلوبہ نمبرز پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، پیر کو ہر حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن

فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ جو عدم اعتماد کے وقت ہو گا اس کے بعد وہ کھڑے نہیں ہو سکیں گے اور ہم کسی کو بھی برا بھلا نہیں کہتے بلکہ ان کو خود پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے سے اپوزیشن کی کانپیں ٹانگیں گی۔ عمران خان کے پاس بہت سے کارڈز ابھی پڑے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم 27 مارچ کے جلسے میں صرف ایک کارڈ شو کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان سے مقابلہ کرنا کوئی نہیں جانتا اور عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ عوام ہی سب کو پارلیمنٹ میں لے کر آتی ہے تاہم اب
اپوزیشن کے لیے سرپرائز ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اس جلسے کے لیے چندہ دے رہے ہیں اور جو جذبہ قائد اعظم کے ساتھ پاکستان بنانے کے لیے تھا وہی آج ملک بچانے کے لیے دیکھ رہا ہوں۔ جلسے کے لیے خواتین اپنا زیور دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں