جمہوریت بچانے کیلئے بہت صبر سے کام لیا، دھمکیاں نہ دی جائیں: عاجز دھامرا

جمہوریت بچانے کیلئے بہت صبر سے کام لیا، دھمکیاں نہ دی جائیں: عاجز دھامرا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس میں ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نااہل حکومت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ کا حق سیاسی جماعت کا ہوتا ہے،انفرادی ووٹ کی حیثیت نہیں، سپریم کورٹ

ہم نیوز کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے جمہوری طریقہ سے تبدیلی کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں، حکومت کل اجلاس طلب کر لے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کے لیے بہت صبر سے کام لیا ہے، ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں۔

عاجز دھامرا نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرکے پاکستانی عوام کے دل دکھائے ہیں۔

غلطی کرنیوالے ایم این ایز واپس آجائیں، معاف کردونگا، کارروائی نہیں ہو گی: وزیر اعظم 

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما نے کہا کہ جو اراکین ووٹ ڈالنے پہنچے ہیں ان کا تحفظ کرنا قانونی حق ہے، ایم کیو ایم نے سندھ تقسیم کا کوئی مطالبہ نہیں رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp