عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں، سہیل انور سیال

عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں، سہیل انور سیال

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی اراکین کے نام سامنے آ گئے

ہم نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ اگر عمران خان نے پولیس استعمال کی تو یاد رکھیں، سندھ میں گورنر ہاؤس اور قصر ناز ہیں۔

سہیل انور سیال نے  کہا کہ عمران خان یاد رکھیں کہ ان کے کچھ اراکین اسمبلی سندھ میں بھی رہتے ہیں۔ انہوں ںے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ہمارے خلاف کچھ ہوا تو ردعمل بھی آسکتا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم آئین و قانون کی پاسداری کرنے والے لوگ ہیں اور ہم کسی صورت میں کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں کریں گے۔

پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق سہیل انور سیال نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ہمیں مت اکسائیں، گیم ان کے ہاتھ سے نکل چکی، ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنا جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں