ماسکو: روس نے امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اہم امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اعلان کردہ تمام افراد روس میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
روس سے تیل کی درآمد پر پابندی: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور
ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کا اعلان وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن، سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن اور سیکریٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ آسٹن پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے سربراہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
روس کا یوکرین پر حملہ، رشین سلاد پر بھی پابندی
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ روس میں داخل ہونے کے مجاز نہیں رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین پر کیے جانے والے روسی حملے کے بعد سے امریکہ اور یورپ نے روس پر متعدد نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہیں جن میں روز بروز اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
روسی صارفین کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی
امریکہ اور یورپ کی جانب سے اعلان کردہ پابندیاں بنیادی طور پر روس کی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کے ساتھ ہی دیگر بڑی کمپنیوں نے بھی روسی مصنوعات پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگائی ہیں۔