وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی کی جمیعت میں شمولیت


وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے احد خٹک کے ہمران مولانا فضل الرحمان کی جما عت جمعیت علما اسلام (ف) پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لیاقت خٹک اور احد خٹک کو جمیعت میں شمولیت اختیار کرنے پر شکریہ ادا کیا، مولانا نے کہا کہ ان کے فیصلے سے جمیعت علمائے اسلام کے نظریے کو تقویت ملے گی، لیاقت خٹک ایک سیاسی حیثیت رکھتے ہیں۔

مولانا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر سے ان پر عدم اعتماد ہورہا ہے تو قوم کا کیا حال ہوگا۔


متعلقہ خبریں