ہالی ووڈ چھوڑنے کے بعد کیمرون ڈیاز نے منہ دھونا بھی چھوڑ دیا


ہالی وڈ کی اداکارہ کیمرون ڈیاز نے صرف ہالی ووڈ بلکہ دنیا کی بنائے ہوئے خوبصورتی کے معیارات سے بھی منہ موڑ لیا۔

49 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اب اپنی ظاہری خوبصورتی جیسے شکل کے بارے میں اب بہت کم سوچتی ہیں اور ‘اربوں’ کی بیوٹی پراڈکٹس کی مالک ہونے کے باوجود ‘کبھی’ ان سے اپنا چہرہ نہیں دھوتیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام سماجی اعتراضات اور استحصال کا شکار ہوئی جن کا خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اور انہوں نے بھی ایک وقت میں اس کا بہت استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر حملہ، ہالی ووڈ نے روس کا بائیکاٹ کر دیا

بی بی سی کو انٹرویو میں اداکارہ نے ہالی ووڈ چھوڑنے کے بعد اپنی زندگی کی بارے میں بات کی، انہوں نے ہالی ووڈ کے ایک جال قرار دیا، جس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کام چھوڑنے کے بعد ڈیاز نے تقریباً 100 ملین ڈالر کی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی، لیکن انہیں اس کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

کیمرون ڈیاز ہالی وڈ کی مایہ ناز اداکاراؤں میں رہی ہیں اور ان کے کریڈٹ پر معروف فلمیں ہیں جیسے ‘چارلیز اینجل’، شریک، وغیرہ شامل ہیں،  ان کے 20 سالہ کرئیر کی آخری فلم 2014 میں جاری ہوئی جس کا نام ‘اینی’ تھا۔

کیمرون ڈیاز نے اپنے کرئیر کا آغاز 1994 کی مشہور فلم ‘دا ماسک’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھی اداکار جم کیری تھے۔ جبکہ انہوں نے باضابطہ طور پر اپنی ریٹائیرمنٹ کا اعلان 2018 میں کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں