یورپ 2030 تک روسی توانائی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا، برطانوی میڈیا


یوکرین حملے کے بعد دنیا بھر کے ممالک روس ہر ہر ممکنہ پابندیاں عائد کر رہے ہیں، گزشتہ روز امریکا نے روس سے تیل خریدنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپ 2030 تک روسی توانائی سے چھٹکارا حاصل کر لے گا، یورپی کمیشن نے یورپ کو روسی ایندھن سے آزاد بنانے کے منصوبے کا خاکہ تجویزکردیا ہے، اعلان روس کی جرمنی کے لیےاہم گیس پائپ لائن بند کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، یورپ میں کئی مہینوں سے توانائی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سپلائی کی غیر یقینی صورتحال ہے، منصوبے کا مقصد یورپی ممالک کی روسی گیس کی طلب کو سال کے اختتام سے پہلے دو تہائی کم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا فون، سعودی ولی عہد کا بات سے انکار، امریکی اخبار کا دعوی

دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ پیوٹن کو یوکرین میں کبھی فتح نہیں ملے گی، روسی تیل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ قریبی مشاورت سےلیا گیا تھا، توقع ہے کہ اس اقدام کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، تیل کی کمپنیاں قیمتوں میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہ کریں،امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں قیمتوں میں اضافہ ہو گا،آزادی کے دفاع کے لیے یہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے تیل اور گیس پر پابندی عائد کی گئی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپین ممالک اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روسی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں