ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل

nadeem-afzal-chan

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ندیم افضل چن کے گھر پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا۔ اس موقع پر ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاست پیپلز پارٹی سے شروع کی تھی اور پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ فیملی مجبوریوں کی وجہ سے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنا میرا غلط فیصلہ تھا۔ عمران خان کو بھی کہا تھا کہ میں آج بھی بھٹو ہوں اور رہوں گا۔


متعلقہ خبریں