یوکرین میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت جاری ہے، روسی صدر

روس کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے تحت جاری ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مارشل لا کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور مارشل لا کی ضرورت تب ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایسی کوئی صورت حال نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسے حالات کا کوئی امکان ہے۔ یوکرین میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی پابندیاں روس کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں، پیوٹن

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جو ملک یوکرین کو نو فلائی زون قرار دے گا وہ تنازع میں شامل ہو جائے گا اور کسی بھی ملک کی ایسی کسی تحریک کو تنازع میں شامل ہونے کے برابر سمجھیں گے۔


متعلقہ خبریں