سلو اور ڈیڈ وکٹ، جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آ رہا،محمد حفیظ

Muhammad Hafeez

اسٹار کرکٹر محمد حفیظ نے راولپنڈی کی وکٹ اور پاکستانی بلے بازوں کی سست رفتار بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

محمد حفیظ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا  ہے کہ سلو اور ڈیڈ وکٹ۔۔ اس کے ساتھ جیت کا ارادہ بھی نظر نہیں آ رہا۔


راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز رہنے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے۔ میچ کا نتیجہ اسی صورت آئے گا جب ایک ٹیم بہت برا کھیلے۔

ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نتیجہ خیز کرکٹ کی وجہ سے ہے۔ بے مزہ اور ڈرا ہونے والے میچ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نہیں۔


متعلقہ خبریں