اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف سست رفتار بیٹنگ کی وجہ بتا دی


قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف سست رفتار بیٹنگ کی وجہ بتا دی۔

پنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز کے کھیل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی بولرز نے اچھی بولنگ کی، گیند ریورس اور وکٹ سلو ہونے کی وجہ سے رن ریٹ سلو رہا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہے۔ آسٹریلیا کے بولرز نے بہتر کوشش کی اور رورس سونگ بھی نظر آیا۔

اظہر علی نے کہا کہ میں چاہتا تھا ڈبل سنچری ہو۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بہت اچھی شروعات ہوئی ہے۔

اظہر علی کا بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو آؤٹ کرنا آسان نہیں ہوگا۔ جیسے جیسے وقت گزرے گا سپنرز کو مدد ملے گی اور بیٹنگ میں مشکلات ہونگیں۔

سابق کپتان نے کہا کہپچ تیسرے دن کے اختتام پر کام دکھائے گی اور ہمارے لیے آسانی ہوگی۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تک فٹنس اور فارم نے اجازت دی تب تک پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں