70فیصد طلبہ کی مکمل ویکسینیشن ہو گئی


پاکستان نے 12 سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسینیشن کا سنگ میل حاصل کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر نے 12 سال سے 17 سال کے طلبہ کی ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

این سی اوسی کے مطابق یکم ستمبر 2021 سے اب تک 11 لاکھ 30 ہزار طلبہ میں سے 70 فیصد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ  اس عمر کے 86فیصد  طلبہ کو اب تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔


متعلقہ خبریں