تحریک عدم اعتماد کی ہوا نکل گئی، اتحادی ساتھ ہیں،شاہ محمود قریشی

فائل فوٹو


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک کی ہوا نکل گئی۔ ق لیگ نے کہہ دیا ہے ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ان کا  کہنا ہے کہ چودھری برادران نےوزیراعظم کیساتھ تائیدکااعادہ کیا۔ ہمارےاتحادی ہمارےساتھ ہیں۔ ان کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر نہیں ہیں۔ ن لیگی انتخابات چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی والے انتخابات نہیں چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رینٹ اےکارکامجمع لےکرساتھ چل رہی ہے۔لانگ مارچ کے لیے شہر کیوں بند کرائے جارہے ہیں؟ یہ لوگ کہتے ہیں سندھ کا حق نہیں دیا جارہا۔ سندھ کو اربوں روپے ملے ہیں، عمران خان نے ایک ہزار ارب سندھ کو دیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم 3سال کا حساب دیتے ہیں۔ لیکن آپ لوگ 15سال سے بیٹھے ہیں آپ جواب نہیں دیں گے۔سندھ میں اب پرانےنعروں کی کشش نہیں رہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلاول لکھی باتیں بول دیتےہیں،اچھاہے،ایسےہی انسان سیکھتاہے۔ بلاول کی پنجاب میں مقبولیت 5فیصدہے۔وزیراعظم کیسےبنیں گے؟ ووٹوں کےفارمولےسےتوبلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے۔


متعلقہ خبریں